پی ایس ایل 11 کے اصل ہیرو کھلاڑی ہیں، محسن نقوی کا بیان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی ایس ایل 11 کے کھلاڑیوں کو اصل ہیرو قرار دیا اور ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پی ایس ایل 11 کے ہیرو کھلاڑی ہیں، محسن نقوی کا اہم بیان

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی ایس ایل ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

محسن نقوی نے پی ایس ایل میں شریک کھلاڑیوں کو دودریا پر واقع ریستوران میں عشائیہ دیا۔ اس موقع پر پی ایس ایل ٹیموں کے کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کے اراکین نے شرکت کی۔ وسیم اکرم، انضمام الحق اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

تقریب میں ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کے علاوہ میچ آفیشلز نے بھی شرکت کی۔ محسن نقوی نے تمام ٹیموں، فرنچائز مالکان اور انتظامیہ کو خوش آمدید کہا اور پی ایس ایل کو کامیاب بنانے کی عزم کا اعادہ کیا۔

چیئرمین پی سی بی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل 11 کے اصل ہیرو کھلاڑی ہیں اور پاکستان آنے پر غیرملکی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کے لیے ایک اہم ایونٹ ہے جس نے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو یکجا کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں