اسلام آباد میں 30ویں سالانہ بین الاقوامی پلاسٹک سرجنز کانفرنس منعقد ہوئی، جسے طبی تحقیق کی اہم پیشرفت قرار دیا گیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ 30ویں سالانہ بین الاقوامی پاکستان ایسوسی ایشن آف پلاسٹک سرجنز کانفرنس اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جسے طبی تعلیم اور تحقیق میں اہم پیشرفت قرار دیا گیا ہے۔
اس کانفرنس کی میزبانی اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل (SIFC) نے کی، جس کی کاوشوں سے صحت کے شعبے میں اصلاحات اور جدید طبی تحقیق کو نئی جہت ملی ہے۔
کانفرنس میں 400 سے زائد مندوبین، 12 بین الاقوامی ماہرین اور ملک کے ممتاز تدریسی اداروں کے سرجنز نے شرکت کی۔ شرکا نے سائنسی مباحثوں اور نیٹ ورکنگ سیشنز میں بھرپور حصہ لیا۔
کانفرنس کا مقصد نان انویسو جمالیاتی طریقہ کار اور جدید ٹیکنالوجی کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔ شرکا نے لائیو ڈیمانسٹریشنز اور تعلیمی سیشنز کو مفید قرار دیا۔
یاد رہے کہ پاکستان کا صحت کا شعبہ بڑھتی صلاحیت، جدت اور سرمایہ کاری کی کشش کے باعث عالمی توجہ کا مرکز بن رہا ہے، اور اس کانفرنس نے اس میں مزید اضافہ کیا ہے۔















