پاکستانی میڈیا نے ایران اور امریکا کے مذاکرات پر مثالی کردار ادا کیا ہے۔ دفتر خارجہ

پاکستانی میڈیا نے ایران اور امریکا کے مذاکرات پر مثالی کردار ادا کیا، دفتر خارجہ نے سراہا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستانی میڈیا، ایران امریکا مذاکرات میں مثالی کردار

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات پر پاکستانی میڈیا نے مثالی کردار ادا کیا ہے۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔ پاکستان نے خطے میں امن کے قیام کے لیے متحارب ممالک میں مذاکرات کرائے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی امریکا و ایران تناؤ میں کمی کے لیے کوششوں کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی قیادت میں ثالثی کی کوششوں کے تحت فریقین سے رابطے کھلے رکھے گئے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ اسلام آباد میں امن مذاکرات کا انعقاد کیا گیا، جس میں امریکا کی نمائندگی جے ڈی وینس اور ایران کی نمائندگی باقر قالیباف نے کی۔

واضح رہے کہ یہ مذاکرات پاکستان کی کوششوں کا نتیجہ تھے اور پاکستانی قیادت نے ان مذاکرات کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں