او جی ڈی سی کی تیل و گیس کی بڑی دریافت، پاکستان میں خوشخبری

او جی ڈی سی نے خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کیا، جس سے ملک کی توانائی سیکیورٹی میں اہم کردار متوقع ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ پاکستان کے توانائی شعبے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ او جی ڈی سی نے نشپا بلاک کے براگزئی ایکس-01 کنویں سے تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کیا ہے۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے اس منصوبے کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔

وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ یہ دریافت ملکی توانائی سیکیورٹی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ اس سے مقامی پیداوار میں اضافہ ہوگا اور درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہو گا۔ منصوبے سے سالانہ 329 ملین ڈالر کی زرمبادلہ بچت ہو گی۔

ترجمان او جی ڈی سی کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ کی یہ دریافت ملکی سطح پر بڑی کامیابی سمجھی جا رہی ہے۔

ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق براگزئی کنویں کی پیداوار یومیہ 15,000 بیرل تیل اور 45 ملین مکعب فٹ گیس تک پہنچ چکی ہے۔ مستقبل میں اس کو بڑھا کر 25,000 بیرل تیل اور 60 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس تک لے جانے کا ہدف ہے۔

واضح رہے کہ علی پرویز ملک نے اس دریافت کو توانائی بحران میں کمی اور ملکی معیشت پر مثبت اثر ڈالنے والی تاریخی پیش رفت قرار دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں