بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنی 100ویں نصف سنچری مکمل کر لی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 71 رنز کی اننگز کھیلی۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کے معروف کرکٹر بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 100ویں نصف سنچری مکمل کر لی۔ انہوں نے یہ کامیابی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں حاصل کی۔
پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے 71 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جس کی مدد سے ان کی ٹیم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔
بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ میں 4 ہزار رنز بھی مکمل کیے ہیں، جو انہوں نے 104 میچز کھیل کر حاصل کیا، یہ کارنامہ انجام دینے والے وہ پہلے کھلاڑی ہیں۔
اس سے قبل جنوبی افریقا کے کرکٹر رائلی روسو پی ایس ایل میں 100 میچز کھیلنے والے پہلے غیرملکی کھلاڑی بنے۔ انہوں نے بابر کے ساتھ یہ خوشی کے لمحات شیئر کیے۔
واضح رہے کہ بابر اعظم پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے لیے کھیل چکے ہیں اور ہر ٹیم کے لیے بہترین کارکردگی دکھا چکے ہیں۔















