لاہور قلندرز کی گلوبل سپر لیگ میں دوبارہ شمولیت

لاہور قلندرز ایک بار پھر گلوبل سپر لیگ میں شامل ہو گئی ہے، جو گیانا میں 23 جولائی سے یکم اگست 2026 تک منعقد ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور قلندرز، گلوبل سپر لیگ میں دوبارہ شامل

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چیمپئین لاہور قلندرز ایک بار پھر گلوبل سپر لیگ کا حصہ بن گئی۔ ٹیم رواں برس 23 جولائی سے یکم اگست 2026 تک گیانا میں ہونے والی سپر لیگ میں شرکت کرے گی۔

لاہور قلندرز کی ٹیم پہلے بھی اس ٹورنامنٹ کے افتتاحی ایڈیشن میں شامل رہی ہے اور واپسی پر بےحد خوش ہے۔ ٹیم کا کہنا ہے کہ پاکستان کی نمائندگی پر فخر ہے۔

لاہور قلندرز کے آنر ثمین رانا نے کہا ہے کہ یہ ٹورنامنٹ ہمارے لیے ایک شاندار پلیٹ فارم رہا ہے جو ہمیں اپنی صلاحیت، ثقافت اور مقصد دنیا کے سامنے پیش کرنے کا موقع دیتا ہے۔

چئیرمین لیگ کلائیو لائیڈ نے لاہور قلندرز کو دوبارہ خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ یہ انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی سب سے کامیاب فرنچائزز میں سے ایک ہے، اور ان کی شمولیت ٹورنامنٹ کے معیار میں اضافہ کرے گی۔

واضح رہے کہ گلوبل سپر لیگ کا انعقاد گیانا نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا جس میں مختلف ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

دیگر متعلقہ خبریں