پہلے کارکردگی کے دباؤ میں رہتا تھا، اب کرکٹ کو انجوائے کرتا ہوں تو نتائج بہتر ہوئے ہیں۔ صاحبزادہ فرحان

صاحبزادہ فرحان نے کرکٹ میں دباؤ سے نکل کر انجوائے کرنا شروع کردیا، جس سے ان کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
صاحبزادہ فرحان، کرکٹ میں دباؤ سے باہر نکل کر انجوائے کرنے لگے

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کے ابھرتے ہوئے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے کہا ہے کہ پہلے کارکردگی کے دباؤ میں رہتا تھا، اب کرکٹ کو انجوائے کرتا ہوں جس سے نتائج بہتر ہوئے ہیں۔

انٹرویو میں انہوں نے اسٹیو اسمتھ کے ساتھ اوپننگ کو اعزاز قرار دیا اور کہا کہ وہ ان سے بہت کچھ سیکھ رہے ہیں۔

صاحبزادہ نے بتایا کہ افتخار احمد اور کوچ عبدالرحمان کے مشوروں نے ان کے اسٹرائیک ریٹ اور پاور ہٹنگ کو بہتر بنانے میں مدد کی، جس کے لیے وہ روزانہ سخت پریکٹس کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 2025 کے آغاز سے انہوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز اور چھکے لگانے کا اعزاز حاصل کیا ہے، جو ان کی محنت کا نتیجہ ہے۔

واضح رہے کہ صاحبزادہ فرحان نے قومی ٹیم میں واپسی کے بعد 1219 رنز 35.85 کی اوسط سے اسکور کیے جبکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 383 رنز بنا کر نیا ریکارڈ بھی قائم کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں