لاہور میں آن لائن جوا کرنے والوں کے خلاف پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، کئی ملزمان گرفتار۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور میں کرکٹ میچز پر آن لائن جوا کرنے والوں کے خلاف پولیس نے بڑا کریک ڈاؤن کیا۔ ایس پی صدر رانا حسین طاہر کی ہدایت پر چوھنگ پولیس نے کارروائی کی۔
پولیس نے انٹرنیشنل کرکٹ لیگ پر آن لائن بیٹنگ کرنے والے جواد حسین کو گرفتار کیا۔ اس کے ساتھ ہی بدنام زمانہ منشیات فروش حسام کو بھی پکڑا گیا جس کے قبضے سے ایک کلو 50 گرام سے زائد چرس برآمد ہوئی۔
ایس ایچ او چوھنگ نے کہا کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس ٹیم کو کامیاب کارروائی پر ایس پی صدر نے شاباش دی۔
اس کارروائی کا مقصد نوجوان نسل کو تباہی سے بچانے کے لیے منشیات فروشوں اور جوا کروانے والوں کا خاتمہ کرنا ہے۔
واضح رہے کہ آن لائن جوا اور منشیات فروشی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر حکام نے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔














