ذاکر خان نے سوشل میڈیا پر صحت سے متعلق افواہوں کی تردید کرتے ہوئے طویل رخصت کی وجہ اپنی مصروفیات میں اضافے کو بتایا۔
نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارت کے مشہور کامیڈین ذاکر خان نے سوشل میڈیا پر اپنی صحت سے متعلق افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی صحت میں کوئی سنگین مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے اسٹیج سے طویل وقفہ لینے کی وجہ اپنی مصروفیات میں اضافے کو قرار دیا۔
ذاکر خان نے کہا کہ ان کے بارے میں غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں کہ ان کی صحت خراب ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے پاس پچھلے چھ سالوں سے لکھنے کا بہت کام تھا جو کہ وہ مکمل نہیں کر پا رہے تھے۔
انہوں نے مداحوں کو یقین دلایا کہ انٹرنیٹ پر پھیلائی جانے والی باتیں محض افواہیں ہیں اور ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔ ذاکر خان نے وضاحت کی کہ طویل رخصت کا اعلان ان کی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے کیا گیا تھا۔















