گنگارام اسپتال میں ڈاکٹرز اور نرسز کے یوٹیلٹی بلز میں بڑا اضافہ

لاہور کے گنگارام اسپتال میں ڈاکٹرز اور نرسز کے یوٹیلٹی بلز میں بڑا اضافہ کر دیا گیا، جس کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گنگارام اسپتال، ڈاکٹرز اور نرسز کے یوٹیلٹی بلز میں بڑا اضافہ

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور کے گنگارام اسپتال میں ڈاکٹرز اور نرسز کے یوٹیلٹی بلز میں بڑا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

سرکاری ہاسٹلز میں گیس اور بجلی کے بلوں میں 400 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے، جس کے تحت ڈاکٹرز اور نرسز کا بل 500 روپے سے بڑھا کر 1500 روپے کر دیا گیا ہے۔ ماہانہ بجلی کے بلوں میں 200 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ہاسٹل کے سوئی گیس چارجز میں 800 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

سوئی گیس چارجز 200 روپے سے بڑھا کر 1000 روپے کر دیے گئے ہیں جبکہ اے سی چارجز میں 8000 روپے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد یہ 12 ہزار سے بڑھا کر 20 ہزار ماہانہ کر دیے گئے ہیں۔ بلوں کی قیمتوں میں اس اضافے کا اطلاق یکم مئی سے ہو گا۔

طبی عملے کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے دور میں ریلیف دینے کے بجائے بلوں میں اضافہ زیادتی ہے۔

واضح رہے کہ یوٹیلٹی بلز میں اضافہ مہنگائی کے باعث عوام پر مزید بوجھ ڈال سکتا ہے، جس سے طبی عملے میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں