رمشا خان نے خوشحال خان سے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نجی تصاویر بغیر اجازت لیک ہوئیں، ان کی ذاتی زندگی کی عزت کی جائے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ پاکستانی اداکارہ رمشا خان نے ساتھی اداکار خوشحال خان سے شادی کی خبریں سچ ثابت کردیں۔
گزشتہ دنوں ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں رمشا خان اور خوشحال خان کو مبینہ طور پر نکاح کے بعد ایک ساتھ بیٹھا دیکھا گیا۔ اس تصویر کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے قیاس آرائیاں شروع کر دیں کہ دونوں شادی کر چکے ہیں۔
رمشا خان نے سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے نکاح کی تصدیق کی اور کہا کہ نجی تصاویر بغیر اجازت لیک کی گئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی ذاتی زندگی کو نجی رکھنا پسند کرتی ہیں اور مستقبل میں بھی یہی چاہیں گی۔
اداکارہ نے امید ظاہر کی کہ ان کی شیئر کردہ تمام تصاویر ڈیلیٹ کر دی جائیں اور دوبارہ کہیں پوسٹ نہ کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری زندگی ہے، آپ کی ہیڈ لائنز نہیں۔
واضح رہے کہ رمشا خان اور خوشحال خان کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل تصویر کے بعد سامنے آئیں تھیں، جسے اداکارہ نے اب خود تصدیق کر دیا ہے۔















