بھارتی کامیڈین سمے رائنا کی دولت کا تخمینہ 140 کروڑ سے 210 کروڑ روپے کے درمیان ہے۔ برانڈ اینڈورسمنٹس اور یوٹیوب اشتہارات ان کی آمدنی کا حصہ ہیں۔
نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارت کے مشہور کامیڈین سمے رائنا کی دولت سے متعلق حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کے کامیڈی اسپیشل ‘اسٹل الائیو’ کی ویڈیو کے بعد ان کی واپسی کو مثبت ردعمل ملا ہے۔
سمے رائنا کا یوٹیوب پر شروع کیا گیا شو ‘انڈیاز گوٹ لیٹنٹ’ انہیں شہرت کی بلندیوں پر لے آیا۔ مگر ایک شو کے دوران رنویر الہ آبادیہ کے نامناسب بیان نے ان کے لیے مشکلات پیدا کیں۔
عدالتوں سے ریلیف ملنے کے بعد سمے رائنا نے اسٹیج پر واپسی کی اور اپنے کامیڈی اسپیشل ‘اسٹل الائیو’ میں ان واقعات پر بات کی۔ انہوں نے رنویر الہ آبادیا اور دیگر بھارتی فنکاروں پر طنز بھی کیا۔
سمے رائنا کی مجموعی دولت کا تخمینہ 140 کروڑ سے 210 کروڑ روپے کے درمیان ہے۔ برانڈ اینڈورسمنٹس، یوٹیوب اشتہارات اور عوامی تقریبات ان کی آمدنی کا حصہ ہیں۔
واضح رہے کہ سمے رائنا کے پاس ممبئی میں شاندار گھر، جموں و کشمیر میں آبائی مکان اور مہنگی گاڑیاں بھی موجود ہیں۔ وہ بھارت کے سب سے زیادہ کمانے والے کریئیٹرز میں شامل ہو گئے ہیں۔















