امریکی سینیٹ سے ایران پر حملوں کے لئے کانگریسی اجازت کی قرارداد مسترد

امریکی سینیٹ نے ایران پر مزید حملوں کے لئے کانگریسی اجازت کی قرارداد مسترد کر دی ہے، 29 اپریل تک منظوری نہ ہونے پر آپریشن روکنا ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی سینیٹ، ایران پر حملوں کے لئے کانگریسی اجازت کی قرارداد مسترد

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی سینیٹ نے ایران پر مزید حملوں کے لئے کانگریس کی پیشگی اجازت کی قرارداد مسترد کر دی۔

امریکی میڈیا کے مطابق، سینیٹ میں 47 ووٹوں کے مقابلے 52 ووٹوں سے یہ قرارداد رد کی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اگر ٹرمپ انتظامیہ نے 29 اپریل تک کانگریس سے منظوری نہ لی تو ایران کے خلاف آپریشن ایپک فیوری روکنا پڑے گا۔

یہ بات اہم ہے کہ 1973 کے جنگی اختیارات کے تحت، منظوری نہ ہونے کی صورت میں 60 دن بعد فوجی کارروائیاں ختم کرنا لازمی ہے۔

واضح رہے کہ سینیٹ میں اسرائیل کو فوجی امداد سے متعلق قرارداد بھی مسترد ہوئی، جسے برنی سینڈرز نے پیش کیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں