ایران کی عمانی حدود میں بحری جہازوں کو محفوظ گزرنے کی پیشکش

ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات میں عمانی حدود سے بحری جہازوں کو محفوظ گزرنے کی پیشکش کی ہے، جو ممکنہ جنگ بندی معاہدے سے مشروط ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران، عمانی حدود میں بحری جہازوں کو محفوظ گزرنے کی پیشکش

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات میں اہم پیشکش کی ہے، جس کے تحت آبنائے ہرمز کے عمانی پانیوں سے جہازوں کو محفوظ گزرنے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ یہ پیشکش ممکنہ جنگ بندی معاہدے سے مشروط ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے تجویز دی ہے کہ عمانی پانیوں سے جہازوں کو محفوظ راستہ دیا جائے، جس کا مقصد خطے میں کشیدگی کم کرنا ہے۔ یہ پیشکش امریکا کے مطالبات تسلیم کرنے پر منحصر ہے۔

ذرائع کے مطابق ایران کی یہ شرط ہے کہ امریکا ایران کے مطالبات تسلیم کرے اور معاہدہ طے پائے تاکہ دوبارہ تصادم سے بچا جا سکے۔

واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جنگ کے باعث آبنائے ہرمز میں جہاز رانی متاثر ہوئی ہے، جس سے عالمی سطح پر تیل کی ترسیل میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔ آبنائے ہرمز دنیا کی 20 فیصد تیل ترسیل کا راستہ ہے۔

یاد رہے کہ ایران کی یہ پیشکش حالیہ سخت مؤقف سے پسپائی کی علامت ہو سکتی ہے، کیونکہ ایران نے پہلے جہازوں پر ٹول ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی تھی۔ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے نے اس ٹول ٹیکس کی مخالفت کی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں