گیم آف تھرونز کے اداکار مائیکل پیٹرک 35 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کی اہلیہ نے انسٹاگرام پر تصدیق کی۔
شمالی آئرلینڈ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) معروف اداکار مائیکل پیٹرک 35 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ وہ موٹر نیورون ڈیزیز میں مبتلا تھے۔
اداکار کی اہلیہ ناؤمی شیہان نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے ان کے انتقال کی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ مائیکل کو 10 روز قبل ہاسپِس میں منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں طبی نگہداشت فراہم کی جا رہی تھی۔
ناؤمی شیہان نے شوہر کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مائیکل غیر معمولی شخصیت کے حامل تھے۔ ان کے بقول مائیکل نے بیماری کے باوجود ہمت اور حوصلے کی مثال قائم کی۔
ان کے انتقال پر فنونِ لطیفہ سے وابستہ شخصیات نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہیں باصلاحیت اور باحوصلہ فنکار کہا گیا جن کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ مائیکل پیٹرک نے گیم آف تھرونز میں اپنی اداکاری سے لوگوں کے دل جیتے تھے اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔















