راجپال یادو کا ایوارڈ شو تنازع پر بڑا انکشاف، سلمان خان کی حمایت

راجپال یادو نے ایوارڈ شو تنازع پر خاموشی توڑ دی، انکشاف کیا کہ یہ منصوبہ بندی تھی۔ سلمان خان کی حمایت بھی وائرل ہو گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
راجپال یادو کا ایوارڈ شو تنازع پر بڑا انکشاف، سلمان خان کی حمایت

ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ بالی وڈ اداکار راجپال یادو نے ایوارڈ شو کے دوران ہونے والے تنازع پر خاموشی توڑ دی ہے۔ سلمان خان کی حمایت میں کی گئی ٹوئٹ بھی وائرل ہو گئی۔

یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب 55 سالہ اداکار نے 5 اپریل کو منعقدہ ایوارڈ شو میں شرکت کی۔ شو کے میزبان سوربھ دویویدی نے لائیو گفتگو کے دوران راجپال کے چیک باؤنس کیس پر مزاحیہ تبصرہ کیا۔

تبصرہ وہاں موجود حاضرین میں قہقہوں کا باعث بنا، مگر ویڈیو کلپ وائرل ہونے پر میزبان کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ سلمان خان اور فرحان خان نے بھی سوشل میڈیا پر راجپال کی حمایت کی۔

راجپال یادو نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ ایوارڈ شو کا متنازع حصہ ان، ذاکر اور سوربھ کی مشترکہ منصوبہ بندی تھی۔ انہوں نے دونوں کو اپنا چھوٹا بھائی قرار دیا۔

واضح رہے کہ راجپال یادو نے ویڈیو میں سوربھ کی حمایت کی درخواست کی اور کہا کہ سوربھ کا دل دکھانا، ان کا دل دکھانے کے برابر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ سب سے محبت کرتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں