مائیکل جیکسن کی زندگی پر مبنی فلم ‘مائیکل’ کا عالمی پریمیئر جاری، ہزاروں مداح جمع

مائیکل جیکسن کی بایوپک ‘مائیکل’ کا برلن میں پریمیئر ہوا، جہاں ہزاروں مداح جمع ہوئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مائیکل جیکسن کی بایوپک کا برلن میں پریمیئر، ہزاروں مداح جمع

برلن: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ پاپ موسیقی کے بے تاج بادشاہ مائیکل جیکسن کی زندگی پر مبنی فلم ‘مائیکل’ کا عالمی پریمیئر جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ہوا، جہاں ہزاروں مداح جمع ہوئے۔ شہر ایک بڑے میوزیکل فیسٹیول کا منظر پیش کرنے لگا۔

ہزاروں میل کا سفر طے کر کے آنے والے مداحوں نے شہر کو ‘مون واک’ کے رنگ میں رنگ دیا، جو یہ ثابت کرتا ہے کہ مائیکل جیکسن کا سحر آج بھی برقرار ہے۔ برلن میں یہ گرینڈ پریمیئر فلم کی باضابطہ ریلیز سے دو ہفتے قبل منعقد ہوا۔

تقریب میں 4 ہزار خوش نصیب مداحوں کو ٹکٹ قرعہ اندازی کے ذریعے داخلے کا موقع ملا، جبکہ دیگر کے لیے برلن میں مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا جن میں نمائشیں اور پینل ڈسکشنز شامل تھے۔

پریمیئر کے دوران کئی مداحوں نے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ امریکہ سے تعلق رکھنے والے اینڈٹی اسکوبار نے کہا کہ ان کا سکول میں نام ‘ایم جے’ پڑ گیا تھا۔

واضح رہے کہ مائیکل جیکسن کی زندگی شہرت سے بھری تھی لیکن وہ سنگین الزامات کی زد میں بھی رہے۔ فلم کی ریلیز میں تاخیر کی ایک وجہ یہی بنی۔ پہلے یہ فلم اپریل 2025 میں پیش کی جانی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں