بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے 92 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔
ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارت کی معروف گلوکارہ آشا بھوسلے 92 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ ان کی موت دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی۔
آشا بھوسلے کو سینے میں انفیکشن کے باعث گزشتہ روز ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کے متعدد اعضا نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا، جس کے نتیجے میں ان کا انتقال ہوا۔
بیٹا آنند بھوسلے نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی آخری رسومات کل شام کو انجام دی جائیں گی۔ خاندان اور قریبی دوستوں کو اس بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے۔
آشا بھوسلے کی موت کے بعد موسیقی کی دنیا میں ایک بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے۔ ان کے گیت آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں، جو ان کی فنی وراثت کو زندہ رکھیں گے۔
واضح رہے کہ آشا بھوسلے کی بڑی بہن لتا منگیشکر بھی بھارت کی ایک نامور گلوکارہ تھیں، جن کا انتقال بھی حال ہی میں ہوا تھا۔















