رابعہ نورین، شوہر کے انتقال کے بعد ذہنی تناؤ سے گزریں

اداکارہ رابعہ نورین نے شوہر عابد علی کے انتقال کے بعد ذہنی تناؤ کا سامنا کیا، اور اب ذہنی صحت کی اہمیت پر زور دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
رابعہ نورین، شوہر کے انتقال کے بعد ذہنی تناؤ سے گزریں

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سینئر اداکارہ رابعہ نورین نے انکشاف کیا ہے کہ اپنے شوہر عابد علی کے انتقال کے بعد وہ ذہنی تناؤ کا شکار ہوئیں۔

رابعہ نورین ایک شادی کی تقریب میں شریک تھیں جہاں ان سے ذہنی تناؤ کے بارے میں پوچھا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں ‘mental health’ کا صحیح مفہوم اس وقت سمجھ آیا جب وہ خود اس سے گزریں۔

اداکارہ نے کہا کہ شوہر کی وفات کے بعد وہ ایک مشکل مرحلے سے گزریں جسے عام زبان میں ڈپریشن کہا جاتا ہے، اس میں زندگی کی دلچسپی ختم ہو جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے بہن بھائیوں اور ہومیوپیتھک ڈاکٹر بھائی نے ان کی مدد کی، مگر اہم بات یہ ہے کہ اس کیفیت سے خود کو نکالنا ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ رابعہ نورین نے ذہنی صحت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جسمانی صحت کا ذہنی صحت سے گہرا تعلق ہے اور لوگوں کو اس پر توجہ دینی چاہیے۔

دیگر متعلقہ خبریں