جوہی چاؤلہ کی غلطی نے کرشمہ کپور کو بولی ووڈ کی کوئین بنا دیا۔ اختلافات کی وجہ سے جوہی فلم ‘راجہ ہندوستانی’ سے الگ ہو گئیں، جس کے بعد کرشمہ نے کامیابی حاصل کی۔
ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) 90 کی دہائی کی مقبول اداکارہ جوہی چاؤلہ کی ایک غلطی نے کرشمہ کپور کی تقدیر بدل دی۔ یہ واقعہ 1996 کی بلاک بسٹر فلم ‘راجہ ہندوستانی’ کے حوالے سے پیش آیا۔\n\nفلم ‘راجہ ہندوستانی’ کے لیے پہلے جوہی چاؤلہ کو کاسٹ کیا گیا تھا، لیکن ہدایت کار دھرمیش درشن کے ساتھ اختلافات کی وجہ سے انہیں فلم سے الگ کردیا گیا۔\n\nجوہی چاؤلہ اور دھرمیش درشن کے درمیان اسکرپٹ پر اختلافات شدت اختیار کر گئے تھے جس کے بعد کرشمہ کپور کو فلم میں شامل کیا گیا۔\n\nفلم نے کمائی کے ریکارڈ توڑ دیے اور کرشمہ کپور کو بہترین اداکارہ کے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا، جس کے بعد وہ بولی ووڈ کی ٹاپ اداکاراؤں میں شامل ہوگئیں۔\n\nواضح رہے کہ جوہی چاؤلہ کی اس غلطی کے بعد ان کا کیریئر پیچھے چلا گیا جبکہ کرشمہ نے بولی ووڈ میں ایک نئی پہچان بنالی۔















