فیصل قریشی، ستارہ امتیاز نہ ملنے پر طنزیہ ردعمل

فیصل قریشی نے ستارہ امتیاز نہ ملنے پر طنزیہ ردعمل دیا، انٹرویو میں دلچسپ تبصرے کیے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فیصل قریشی، ستارہ امتیاز نہ ملنے پر طنزیہ ردعمل

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی اداکار فیصل قریشی نے ستارہ امتیاز نہ ملنے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں ردعمل دیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں میزبان نے ان سے سرکاری اعزاز ستارہ امتیاز سے متعلق سوال پوچھا۔ جواب میں فیصل قریشی نے کہا کہ وہ امتیاز شاپنگ سپر اسٹور میں جا کر کھڑے ہو جائیں کہ انہیں ستارہ نہیں مل رہا۔

فیصل قریشی نے انکشاف کیا کہ ان کا نام دو بار واپس بھیجا گیا ہے جبکہ وہ انڈسٹری میں 33 سال سے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میزبان کے سنجیدہ سوال پر انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ان میں کیلشیئم کی کمی ہے، اسی لئے ایوارڈ نہیں دیا جا رہا۔ اس پر میزبان ہنس پڑے۔

یاد رہے کہ فیصل قریشی نے کہا ہے کہ انہیں لوگوں نے بتایا کہ وہ تمغہ امتیاز کے لئے ای میلز کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ حب وطن انسان ہیں اور اگر ان کا نام کبھی آئے تو وہ اعزاز ضرور لیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں