اے سی ریموٹ نہیں کر رہا کام؟ مسئلہ حل کرنے کے آسان طریقے

اے سی ریموٹ کے مسائل حل کرنے کے لیے پاور بٹن دبانے کی تکنیک آزمائیں۔ انفراریڈ سینسر صاف کریں اور سیل کی پوزیشن چیک کریں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اے سی ریموٹ نہیں کر رہا کام؟ مسئلہ حل کرنے کے آسان طریقے

لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) گرمیوں میں اکثر لوگوں کو اے سی کے ریموٹ کے خراب ہونے کا سامنا ہوتا ہے۔ اکثر یہ مسئلہ ریموٹ کے سیل کی خرابی کی وجہ سے نہیں بلکہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق، نئے سیل خریدنے سے پہلے ریموٹ سے سیل نکال کر پاور بٹن 5 سے 10 سیکنڈ دبائیں۔ اس سے برقی چارج ختم ہو سکتا ہے اور ریموٹ دوبارہ کام کر سکتا ہے۔

اگر ریموٹ پھر بھی کام نہ کرے تو اس کے انفراریڈ سینسر کو صاف کریں کیونکہ دھول سگنل میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔ اس کے علاوہ سیل کی پوزیشن بھی چیک کریں۔

واضح رہے کہ ریموٹ کے کنکشن پر زنگ یا گرد کی تہہ بھی مسئلہ پیدا کر سکتی ہے۔ موبائل فون کے کیمرے سے بھی ریموٹ کے انفراریڈ سگنل کی جانچ کی جا سکتی ہے۔

یاد رہے کہ ریموٹ کو نمی، گرمی اور پانی سے بچانا چاہیے۔ بار بار گرتے رہنے سے ریموٹ کے سرکٹ میں خرابی پیدا ہو سکتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں