محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ جنوبی علاقوں میں گرمی برقرار رہے گی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب، جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
محکمہ کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مری میں 53 ملی میٹر اور اٹک میں 40 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں بھی تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور دیگر علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔ خطہ پوٹھو ہار کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی موجود ہے۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ اسلام آباد میں جزوی ابرآلود موسم اور تیز بارش کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں جزوی ابرآلود موسم کے ساتھ بونداباندی ہو سکتی ہے، جبکہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کی توقع ہے۔















