پنجاب وائلڈ لائف کا تحفظ، دنیا کے لیے مثال: مریم نواز

پنجاب میں 50 ہزار پرندوں اور 1020 جانوروں کو بچانے کے اقدامات، وائلڈ لائف قوانین میں مؤثر ترامیم۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب وائلڈ لائف کا تحفظ، دنیا کے لیے مثال: مریم نواز

لاہور: (رائیٹ ناؤنیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب وائلڈ لائف کے تحفظ میں دنیا کے لیے ایک مثال بن رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جدید اور مؤثر اقدامات کے نتیجے میں 50 ہزار پرندوں اور 1020 جانوروں کو ریسکیو کیا گیا۔

پنجاب میں وائلڈ لائف کے قوانین کی عملدرآمد کے لیے 14 ہزار 700 چالان اور 1050 ایف آئی آرز درج کی گئیں۔ 104 پروٹیکٹڈ ایریاز اور 3 ری ہیبلیٹیشن سینٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں۔

544 تربیت یافتہ اہلکاروں پر مشتمل وائلڈ لائف رینجرز نقصان دہ سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے کام کر رہی ہے۔ پنجند ڈولفن کی حفاظت کے لیے تھرمل ڈرونز اور اے آئی سروے بھی شروع کیا گیا ہے۔

وائلڈ لائف ہیلپ لائن پر موصول 950 شکایات کا ازالہ کیا گیا اور 13 جدید ریسکیو وہیکلز شامل کیے گئے ہیں۔ جنگلی جانوروں کے علاج کے لیے وٹرنری اسپتال اور موبائل کلینک پراجیکٹس بھی شروع کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ پنجاب میں وائلڈ لائف کے تحفظ کے لیے قوانین میں مؤثر ترامیم کی گئی ہیں اور ٹیکنالوجی سے لیس وائلڈ لائف جانور شماری مکمل کی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں