الٹرا پروسیسڈ غذاؤں پر وارننگ لیبلز کی فوری ضرورت، پناہ کا حکومت سے مطالبہ

پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن نے حکومت سے الٹرا پروسیسڈ غذاؤں پر فوری وارننگ لیبلز نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ صحت کے خطرات سے بچا جا سکے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
الٹرا پروسیسڈ غذاؤں پر وارننگ لیبلز کی فوری ضرورت، پناہ کا حکومت سے مطالبہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ الٹرا پروسیسڈ مصنوعات پر فرنٹ آف پیک وارننگ لیبلز جلد نافذ کیے جائیں۔ اس سے صارفین کو صحت کے لیے خطرناک غذاؤں کی شناخت میں مدد ملے گی۔

پناہ کے تھنک ٹینک کے اجلاس میں ماہرین نے دل کی بیماریوں، ذیابیطس اور موٹاپے کے بڑھتے بوجھ پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے غیر صحت بخش غذاؤں کے خلاف فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔

میجر جنرل (ر) مسعود الرحمان کیانی نے صارفین کو غذائی مصنوعات کی واضح معلومات فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ وارننگ لیبلز سے صارفین کو باخبر انتخاب کرنے میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ وزارت صحت نے پہلے ہی پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کو شواہد پر مبنی تجاویز جمع کروا دی ہیں۔ دو سال گزرنے کے باوجود یہ تجاویز زیر غور ہیں۔

پناہ نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے وارننگ لیبلز کے فوری نفاذ کی درخواست کی ہے تاکہ غیر صحت بخش غذاؤں سے ہونے والے نقصانات کم کیے جا سکیں۔

دیگر متعلقہ خبریں