ایران پر حملہ ہوا تو دردناک جواب دیا جائے گا، قالیباف کی وارننگ

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ ایران پر حملے کی صورت میں سخت جواب دیا جائے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران پر حملہ ہوا تو دردناک جواب دیا جائے گا، قالیباف کی وارننگ

تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے خبردار کیا ہے کہ ایران پر کسی بھی حملے کا جواب پہلے سے زیادہ تیز اور دردناک ہوگا۔

انہوں نے ایرانی خبر رساں ادارے کے ذریعے کہا کہ امریکا کو یہ سمجھنا چاہیے کہ ایران کی جانب سے متناسب جوابات کا دور ختم ہوچکا ہے۔

قالیباف کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ تہران ممکنہ حملے کی صورت میں سخت ردعمل دینے کی پالیسی اپنانے والا ہے۔

یہ بیان ایران اور امریکا کے درمیان جاری شدید کشیدگی کے وقت سامنے آیا ہے، جس سے خطے میں فوجی تصادم کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

یاد رہے کہ دونوں ممالک کے تنازع کے باعث خطے میں استحکام کی صورتحال پہلے سے ہی نازک ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں