ورلڈ چیرٹی ڈے کا مقصد ضرورت مندوں کی مدد کے حوالے سے شعور بیدار کرنا ہے۔ ملک میں بڑھتی مہنگائی کے باعث فلاحی اداروں کی ضرورت بڑھ رہی ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ورلڈ چیرٹی ڈے منایا جا رہا ہے۔ اس دن کا مقصد ضرورت مندوں کی مدد کے حوالے سے شعور بیدار کرنا ہے۔
ملک میں بڑھتی مہنگائی کے باعث ضرورت مند افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ فلاحی ادارے ان کی مدد کے لئے سرگرم ہیں، مگر مسائل برقرار ہیں۔
ورلڈ چیرٹی ڈے 2013ء سے منایا جا رہا ہے۔ اس کا مقصد لوگوں کو خیراتی کاموں میں شامل کرنا اور رفاہی کاموں کی اہمیت کے بارے میں آگاہی دینا ہے۔
ہمارے ملک میں سماجی و معاشی مسائل کے باعث غربت کی سطح سے نیچے زندگی گزارنے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ فلاحی ادارے کہہ رہے ہیں کہ مسائل جوں کے توں ہیں۔
یاد رہے کہ حکومت کو عام آدمی کی فلاح و بہبود کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے جبکہ فلاحی ادارے اپنی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔















