گوگل کی ایپس میں وائس کمانڈز کا نیا فیچر، صارفین کی آسانی میں اضافہ

گوگل نے اپنی ایپس جی میل، گوگل ڈاکس اور گوگل کِیپ کے لیے نئے وائس فیچرز متعارف کر دیے ہیں، جو صارفین کو آواز کے ذریعے کام کرنے میں سہولت فراہم کریں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گوگل کی ایپس میں وائس کمانڈز کا نیا فیچر، صارفین کی آسانی میں اضافہ

کیلیفورنیا: (رائیٹ ناؤ نیوز) ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنی مشہور ایپس جی میل، گوگل ڈاکس اور گوگل کِیپ کے لیے نئے بِیٹا وائس فیچرز متعارف کرا دیے ہیں۔ ان فیچرز کے ذریعے صارفین اپنی آواز کے ذریعے مختلف کام تیزی سے انجام دے سکیں گے۔

نئے فیچرز کو ‘لائیو’ کا نام دیا گیا ہے، جس میں جی میل میں آواز سے معلومات کی تلاش، کیپ نوٹس میں اے آئی سرچ کے نتائج شامل کرنے سمیت ڈاکس میں نئی فائلز بنانا شامل ہے۔

فی الحال یہ فیچرز صرف گوگل کے اے آئی پلس، الٹرا اور پرو پیکجز کے صارفین کے لیے دستیاب ہیں۔ ڈاکس لائیو فیچر صرف الٹرا اور پرو سبسکرائبرز کو فراہم کیا جا رہا ہے۔

گوگل کے مطابق یہ وائس فیچرز جلد ہی گوگل ورک اسپیس کے کاروباری صارفین کے لیے بھی دستیاب ہوں گے، جس سے صارفین کی کام کی رفتار بہتر ہو گی۔

واضح رہے کہ گوگل کے عملے نے ویڈیو کے ذریعے بتایا ہے کہ لائیو فیچرز کے ذریعے جی میل، ڈاکس اور کِیپ کے ساتھ قدرتی اور تیز رفتار کام ممکن ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں