کراچی کے قومی ادارہ صحت اطفال میں فائر سیفٹی آڈٹ، 3 منزلیں خطرناک قرار

کراچی کے قومی ادارہ صحت اطفال میں فائر سیفٹی کے سنگین نقائص سامنے آئے ہیں، جہاں 3 منزلیں خطرناک قرار دی گئی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی کے قومی ادارہ صحت اطفال میں فائر سیفٹی آڈٹ، 3 منزلیں خطرناک قرار

کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) قومی ادارہ صحت اطفال کے نیونٹل آئی سی یو میں فائر سیفٹی کے سنگین نقائص سامنے آئے ہیں۔ فائر سیفٹی آڈٹ رپورٹ کے مطابق اسپتال کی چوتھی، پانچویں اور چھٹی منزلیں انتہائی خطرناک قرار دی گئی ہیں۔

آڈٹ میں انکشاف ہوا کہ نیونٹل آئی سی یو میں بجلی اور آکسیجن پوائنٹس قریب قریب نصب ہیں۔ آکسیجن لائن میں لیکج ہے اور پائپ کے جوڑوں پر ٹیپ لگا کر کام چلایا جارہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسپتال کا فائر الارم سسٹم غیر فعال ہے اور بیشتر اسموک ڈیٹیکٹرز کام نہیں کر رہے۔ عملے کو فائر ایمرجنسی سے نمٹنے کی تربیت نہیں دی گئی اور باقاعدہ فائر ڈرلز بھی نہیں ہوتیں۔

ایمرجنسی ایگزٹس سامان اور کچرے سے بند ہیں، پاور روم تک عوام کی آسان رسائی ہے اور نیونٹل آئی سی یو کا مکینیکل وینٹی لیشن سسٹم بھی غیر فعال ہے۔

واضح رہے کہ فائر سیفٹی آڈٹ میں بجلی، آکسیجن اور وینٹی لیشن سسٹم کی حفاظت، فائر الارم اور اسموک ڈیٹیکشن سسٹم فعال کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں