کراچی میں سہراب گوٹھ ایدھی سینٹر پر ڈکیتی، 65 لاکھ روپے لوٹے گئے۔ وزیراعلیٰ نے فوری رپورٹ طلب کرلی۔
کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) شہر کے علاقے سہراب گوٹھ میں ایدھی سینٹر پر ڈکیتی کی واردات پیش آئی۔ واردات میں ملزمان نے 65 لاکھ روپے لوٹ لئے اور فرار ہوگئے۔
ترجمان کے مطابق ایدھی سینٹر کے ملازمین کو سیلری کیلئے بینک سے کیش نکلوایا گیا تھا۔ دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزمان نے یہ واردات انجام دی۔
پولیس نے بتایا کہ واقعے کے بعد ملازمین سے ابتدائی معلومات لی جارہی ہیں۔ ملزمان ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جارہی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کی رپورٹ آئی جی پولیس سے طلب کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایدھی سینٹر غریبوں کا سہارا ہے، ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
یاد رہے کہ ایدھی سینٹر کراچی میں غریب اور لاوارث افراد کی خدمت کیلئے معروف ہے۔ حکومت شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتی ہے۔















