برلن میں لبنانی نژاد جرمن شہری نے ہم جنس پرستوں کی ریلی پر حملہ کیا، جسے پولیس نے ہلاک کر دیا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
برلن: (رائیٹ ناؤ نیوز) برلن کے ٹیئرگارٹن پارک میں ہم جنس پرستوں کی ریلی پر حملہ آور نے گاڑی چڑھا دی، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 29 زخمی ہو گئے۔ پولیس نے حملہ آور کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے شہر میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کیا۔
حکام نے اس واقعے کو دہشت گردی قرار دیا ہے۔ حملہ آور نے گاڑی چڑھانے کے بعد دھار دار ہتھیار سے حملہ کیا۔ حملے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا، تاہم اس کی گاڑی درخت سے ٹکرائی ہوئی ملی۔
پولیس نے حملہ آور کی شناخت 21 سالہ عبدل بی کے نام سے کی، جو لبنانی نژاد جرمن شہری تھا۔ پولیس کے مطابق عبدل بی شدت پسند حلقوں سے وابستہ سمجھا جاتا تھا۔
حملے کے بعد پولیس نے علاقے کو خالی کرایا اور لوگوں سے سوشل میڈیا پر فوری طور پر علاقہ چھوڑنے کی اپیل کی، تاکہ ریسکیو ٹیموں کو متاثرین تک پہنچنے میں آسانی ہو۔
یاد رہے کہ برلن میں پرائیڈ تقریبات کے دوران ہزاروں افراد شریک تھے، اور یہ حملہ ان اجتماعات کو نشانہ بنانے کی کوشش تھی۔ حکام نے اس واقعے کی مکمل تحقیقات کا یقین دلایا ہے۔















