پنجاب: 120 گھنٹوں میں 3 لاکھ سے زائد ای چالان جاری

پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 120 گھنٹوں میں 3 لاکھ سے زائد ای چالان جاری کیے گئے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائیاں تیز ہو گئی ہیں۔ گزشتہ 120 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 32 ہزار سے زائد ای چالان جاری کیے گئے ہیں اور 35 کروڑ روپے جرمانے کی مد میں وصول کیے گئے ہیں۔

لاہور میں 51 ہزار سے زیادہ چالان جاری کیے گئے جبکہ صوبے بھر میں 19 ہزار مقدمات درج ہوئے ہیں۔ ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر نے بتایا ہے کہ کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف مقدمے نہیں بنائے جا رہے، تاہم والدین کے خلاف 279 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

وقاص نذیر نے مزید کہا ہے کہ قانون کی پاسداری کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے اور ہدایت دی گئی ہے کہ خلاف ورزی پر چالان کو مقدمہ پر ترجیح دی جائے۔

دیگر متعلقہ خبریں