حافظ نعیم کا رجیم چینج پر قوم سے معافی کا مطالبہ، حکومت پر سخت تنقید

حافظ نعیم نے لاہور دھرنے میں رجیم چینج کے ذمہ داروں سے معافی کا مطالبہ کیا اور حکومت پر سخت تنقید کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
حافظ نعیم کا رجیم چینج پر قوم سے معافی کا مطالبہ، حکومت پر سخت تنقید

لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ رجیم چینج میں ملوث افراد کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔ حافظ نعیم مال روڈ لاہور دھرنے میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو بانی پی ٹی آئی کے معاملے پر کورٹ کے فیصلے پر مکمل عمل کرنا چاہیے تھا۔ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔

حافظ نعیم نے چینی، آئل اور آٹا مافیا کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 12 ربیع الاول کے بعد پٹرولیم لیوی کے خلاف ہڑتال ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو پٹرول کی قیمتیں کم کرنا ہوں گی، ورنہ اسلام آباد کی طرف مارچ ہوگا۔ انہوں نے لیوی ٹیکس کو بھتہ قرار دیا۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں لوکل ڈیزل کو امپورٹڈ ریٹ پر فروخت کرنے کا انکشاف ہوا تھا۔ پیٹرولیم مصنوعات پر لوٹ مار جاری ہے، عوام متاثر ہو رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں