عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر 26 اگست کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی، سرکاری دفاتر بند رہیں گے اور خصوصی سکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) وفاقی حکومت نے عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر 26 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم نے 12 ربیع الاول 1448 ہجری کی مناسبت سے تعطیل کی منظوری دی ہے۔
کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اس دن سرکاری دفاتر اور ادارے بند رہیں گے۔ یہ نوٹیفکیشن ملکی سطح پر جاری کیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت نے بھی عید میلاد النبیﷺ کے خصوصی انتظامات کے احکامات دیے ہیں۔ ترجمان کے مطابق صوبے بھر میں جلوسوں کے راستوں پر سبیلیں لگائی جائیں گی۔
پنجاب کی بڑی عمارتیں سبز قمقموں سے روشن کی جائیں گی اور سرکاری و نجی سکولوں میں میلاد کی محفلیں منعقد ہوں گی۔ سیرت طیبہ پر سمپوزیم کا بھی انعقاد ہوگا۔
یاد رہے کہ جیلوں میں قیدیوں کو ولادت باسعادت کے موقع پر مٹھائی تقسیم کی جائے گی۔ سکیورٹی کے بہترین انتظامات کے لیے ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔














