پانی مناسب میں مقدار پینے کے 12 اہم فوائد اور صحت پر اثرات

پانی کی مناسب مقدار پینے سے صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں، دماغی افعال بہتر ہوتے ہیں اور جسمانی توانائی میں اضافہ ہوتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پانی کی مناسب مقدار پینے کے 12 اہم فوائد

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ روزانہ مناسب مقدار میں پانی پینا صحت کے لیے بے حد ضروری ہے۔ تحقیقی رپورٹس کے مطابق ہر فرد کی ضرورت مختلف ہو سکتی ہے، مگر عمومی طور پر ڈیڑھ سے 1.8 لیٹر پانی کافی ہوتا ہے۔

ہمارے جسم کا 60 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے جو جسمانی افعال کے لیے ضروری ہے۔ پانی کی کمی سے ذہنی الجھن، سانس میں بو اور دیگر مسائل ہوسکتے ہیں۔

حکام کے مطابق، پیشاب کی رنگت سے جسم میں پانی کی کمی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ شفاف یا ہلکی زرد رنگت مناسب پانی کی نشانی ہے، جبکہ گہری رنگت پر پانی پینا بہتر ہوتا ہے۔

پانی کی کمی دماغی افعال پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔ مناسب مقدار میں پانی پینے سے جسمانی مشقت میں مدد ملتی ہے اور مسلز افعال بہتر ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ گردوں کے امراض سے بچاؤ، جسمانی توانائی میں اضافہ، اور موسمی بیماریوں سے نجات کے لیے پانی کی مناسب مقدار پینا مفید ثابت ہوتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں