وفاقی کابینہ کی منظوری، پاکستانی افرادی قوت کے لیے عالمی معیار کی تربیت

وفاقی کابینہ نے نیشنل اسکلز ڈیولپمنٹ پالیسی کی منظوری دی، جس کے تحت بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کو عالمی معیار کی تربیت دی جائے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستانی افرادی قوت کے لیے عالمی معیار کی تربیت کی منظوری

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ وفاقی کابینہ نے نیشنل اسکلز ڈیولپمنٹ پالیسی کی منظوری دی ہے، جس میں بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے لیے بین الاقوامی معیار کی تربیت اور سرٹیفیکیشن کے خصوصی اقدامات شامل ہیں۔ ملک کی پہلی قومی ایگریکلچر بائیو ٹیکنالوجی پالیسی سمیت دیگر پالیسیوں کی بھی منظوری دی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں کابینہ اراکین کو مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی سفارتی کاوشوں سے آگاہ کیا گیا۔ کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بحران کے باوجود عوامی سہولت کے لیے صورت حال کو بہتر سنبھالنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

کابینہ نے ملکی سطح پر ویکسین کی تیاری کی پالیسی کی بھی منظوری دی۔ اس تناظر میں ڈریپ کی نگرانی میں قیمتوں اور معیار کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دی گئی۔ پالیسی کا مقصد ویکسین کی درآمدات پر انحصار کم کرنا اور ملک کو خود کفیل بنانا ہے۔

واضح رہے کہ نیشنل اسکلز ڈیولپمنٹ پالیسی کے تحت ملکی صنعت و تجارت کی ضروریات کے مطابق افرادی قوت کی استعداد کار کو ہم آہنگ کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ نجی شعبہ بھی اس پالیسی پر عمل درآمد کا اہم حصہ ہوگا۔

یاد رہے کہ کابینہ نے نیپرا کی سالانہ رپورٹ 2025 اور اسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ 2025 بھی پیش کی، جبکہ وفاقی وزیر عمران احمد شاہ کی والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی گئی۔

دیگر متعلقہ خبریں