پاکستان میں ایڈز کے 84 ہزار کیسز رجسٹر، 61 ہزار زیر علاج

پاکستان میں ایڈز کے 84 ہزار کیسز رجسٹرڈ ہیں، جن میں سے 61 ہزار زیر علاج ہیں، جبکہ باقی مریضوں کا سراغ نہیں مل سکا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان میں ایڈز کے 84 ہزار کیسز رجسٹر، 61 ہزار زیر علاج

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ ملک میں ایڈز کے رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 84 ہزار تک پہنچ گئی ہے، جن میں سے 61 ہزار افراد زیر علاج ہیں، جبکہ باقی مریضوں کا سراغ نہیں لگ سکا۔

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ 65 ملین ڈالر کے ایڈز پروگرام میں سے 61 اعشاریہ 1 ملین ڈالر یو این ڈی پی اور ‘نئی زندگی’ نامی این جی او کو دیے گئے ہیں۔

وزیر صحت نے کہا کہ 2020 میں ملک بھر کے 49 مراکز پر 37 ہزار 944 افراد کی اسکریننگ کی گئی، جن میں 6 ہزار 910 کیسز مثبت آئے۔ 2025 میں ٹیسٹنگ سینٹرز کی تعداد 97 تک بڑھ گئی اور 3 لاکھ 74 ہزار 126 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں 14 ہزار 182 کیسز مثبت تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایڈز قابل علاج ہے اور اس کی ادویات سرکاری مراکز پر مفت دستیاب ہیں۔ مزید یہ کہ 10 سی سی کی سرنج کے دوبارہ استعمال پر پابندی لگائی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ ایڈز ایک مہلک بیماری ہے جو وائرس کی منتقلی سے ہوتی ہے اور اگر بروقت علاج نہ ہو تو یہ جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں