لاہور کو خطے کا پہلا "چائلڈ فرینڈلی سٹی” قرار دینے کی تیاریاں مکمل ہیں، یونیسیف جلد سرٹیفکیٹ جاری کرے گا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور کو خطے کا پہلا "چائلڈ فرینڈلی سٹی” قرار دینے کی تیاریاں مکمل ہیں، اقوام متحدہ ادارہ برائے اطفال (UNICEF) جلد سرٹیفکیٹ جاری کرے گا۔
ڈاکٹر احمد جاوید قاضی اور یونیسیف کے چیف فیلڈ آفیسر رمیز بہبودوف کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں بچوں کے تحفظ اور فلاحی اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا۔
سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ پنجاب نے بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے جامع چائلڈ پروٹیکشن پالیسی منظور کی ہے، خواتین اور بچوں کا تحفظ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بچوں پر تشدد اور استحصال کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے، نئے چائلڈ پروٹیکشن یونٹس قائم کیے جا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ مئی کے پہلے ہفتے میں لاہور کو چائلڈ فرینڈلی سٹی قرار دینے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے جائیں گے۔















