اورکزئی میں طوفانی بارشوں سے مکانات و دکانیں تباہ

اورکزئی میں طوفانی بارشوں سے مکانات و دکانیں تباہ، متعدد گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بہہ گئیں۔ دیگر علاقوں میں بھی بارش سے متاثرہ صورتحال۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اورکزئی میں طوفانی بارشوں سے مکانات و دکانیں تباہ

اورکزئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ ضلع اورکزئی میں طوفانی بارشوں نے مشتی میلہ کے مقام پر شدید تباہی مچا دی۔ سیلابی ریلوں کے باعث درجنوں دکانیں اور مکانات پانی میں بہہ گئے۔

متعدد گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئیں۔ متاثرہ علاقوں میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پشاور، مالاکنڈ اور آزاد کشمیر میں بھی بارش ہوئی، جبکہ لاہور میں تیز آندھی کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

بہاولنگر اور گجرات سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی بارش سے معمولات زندگی متاثر ہوئے۔ جہانیاں میں بارش کے دوران دیوار گرنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ آج اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے بتایا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں