پنجاب میں پلاسٹک فری زونز کا عملی نفاذ شروع

پنجاب میں پلاسٹک فری زونز کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے اور بڑے بازاروں میں اس کا عملی نفاذ شروع ہو گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب میں پلاسٹک فری زونز کا عملی نفاذ شروع

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب بھر میں پلاسٹک فری زونز کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے اور بڑے بازاروں میں اس کا عملی نفاذ شروع ہو گیا ہے۔

پنجاب میں پلاسٹک کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا ہے، صرف چار ماہ میں 9 لاکھ 37 ہزار کلو سے زائد پلاسٹک بیگز ضبط کیے گئے ہیں۔

75 مائیکرون سے کم تھیلیوں پر جلد مکمل پابندی ہوگی، انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشنز جاری ہیں اور بڑے نیٹ ورکس کی نشاندہی مکمل کر لی گئی ہے۔

ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ نے کہا ہے کہ زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کر دی گئی ہے، وارننگ کا دور ختم ہو چکا ہے، سنگین خلاف ورزی پر فوری سیلنگ اور ایف آئی آر درج ہوگی۔

واضح رہے کہ لاہور میں سب سے زیادہ جرمانے کیے گئے ہیں، دیگر اضلاع میں بھی سخت کارروائیاں جاری ہیں۔ ملتان اور راولپنڈی پلاسٹک ضبطی میں سرفہرست ہیں، اور فیلڈ آپریشنز میں تیزی لائی جا رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں