کیڑوں کو دور رکھنے کے لیے روزمیری، تلسی، اور پودینا جیسے پودے مؤثر ہیں جو نہ صرف کیڑوں کو دور رکھتے ہیں بلکہ فضائی معیار کو بھی بہتر بناتے ہیں۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ اگر آپ گھر کو کیڑوں جیسے مچھر، مکھی، لال بیگ یا چیونٹیوں سے محفوظ رکھنا چاہتے ہیں، تو چند عام پودے اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ یہ پودے نہ صرف کیڑوں کو دور رکھتے ہیں بلکہ گھر کا فضائی معیار بھی بہتر بناتے ہیں۔
چند پودے قدرتی مہک کے ذریعے کیڑوں کو دور رکھتے ہیں۔ ان پودوں کو درست جگہ پر رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ ان کی مہک مؤثر ثابت ہو۔
روزمیری، تلسی، اور پودینا جیسے پودوں کی مہک کیڑوں کو دور رکھنے میں کارآمد ہے۔ ان کو کھڑکی کے قریب رکھ کر کیڑوں کی آمد کو روکا جاسکتا ہے۔
تلسی مکھیوں اور مچھروں کو دور رکھنے، پودینا چیونٹیوں، مکھیوں، مچھروں اور چوہوں کو دور رکھنے میں مددگار ہے۔ لیونڈر کی مہک سکون دینے کے ساتھ کیڑوں کو دور رکھتی ہے۔
واضح رہے کہ ان پودوں کی مہک کیڑوں کے کیمیکل ریسیپٹرز کو متحرک کرتی ہے، جس سے انہیں خارش اور تکلیف کا احساس ہوتا ہے۔ یہ پودے لال بیگ، چیونٹیوں، کھٹمل، دیمک اور دیگر کیڑوں کے لیے بدترین دشمن ہیں۔















