گلگت بلتستان انتخابات، 664 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع

گلگت بلتستان میں 7 جون کو ہونے والے انتخابات کے لیے 664 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گلگت بلتستان، 664 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع

گلگت: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ گلگت بلتستان میں 7 جون 2026 کو عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کیے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر 24 حلقوں سے 664 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔

گلگت حلقہ 1 سے 34، حلقہ 2 سے 58 اور حلقہ 3 سے 32 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی وصول ہوئے ہیں۔ نگر 1 سے 38 اور نگر 2 سے 30 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔

ہنزہ کے واحد حلقے سے 38 امیدوار انتخابات میں حصہ لیں گے جبکہ اسکردو کے چار حلقوں سے مجموعی طور پر 99 امیدوار میدان میں اتریں گے۔ کھرمنگ سے 21 اور ضلع شگر سے 19 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔

گانچھے کے تین حلقوں میں 59 امیدوار مدمقابل ہوں گے جبکہ استور کے دو حلقوں میں 76 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ دیامر 1 سے 29 اور دیامر 4 سے 11 امیدوار میدان میں ہیں۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں عام انتخابات ہر پانچ سال بعد منعقد ہوتے ہیں، جس میں عوامی نمائندے منتخب کیے جاتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں