نواز شریف کا بڑا بیان، حکومتی قیادت نے پاکستان کا وقار بحال کیا

نواز شریف نے وزیر اعظم شہباز شریف اور دیگر کی کوششوں سے سبز پاسپورٹ کی عزت بحال ہونے کا دعویٰ کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نواز شریف، سبز پاسپورٹ کی عزت بحالی میں اہم کردار کا دعویٰ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایران امریکہ جنگ رکوانے کے لئے جو تاریخی کردار ادا کررہے ہیں اس سے ہمارے سبز پاسپورٹ کی عزت بحال ہوئی ہے۔

گلگت بلتستان پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ن لیگ سے زیادہ کوئی بھی گلگت بلتستان کو نہیں جانتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ سڑکوں کی تعمیر عوام کی بنیادی ضرورت ہے اور حکومت نے اس ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے عملی اقدامات کیے ہیں۔

نواز شریف نے کہا کہ بطور وزیر اعظم شہباز شریف گلگت بلتستان کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ ان کا جذبہ اس خطے کے لیے ویسا ہی ہے جیسا خود نواز شریف کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور دفاعی، سیاسی اور معاشی میدان میں بھرپور کردار ادا کر چکی ہے۔ گلگت بلتستان میں 60 ارب روپے سے زائد لاگت سے بننے والی سڑکوں کے منصوبوں سے فاصلے کم ہوئے ہیں، جس سے علاقے میں سیاحت کو بھی فروغ ملا ہے۔

واضح رہے کہ نواز شریف نے ن لیگ کی جانب سے گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبے جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔ اسلام آباد اور پنجاب میں بھی ترقیاتی کام جاری ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 15 سال سے مسلسل ایک ہی جماعت کی حکومت ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں