لاہور میں سولر انرجی کے استعمال کے باعث دن کے وقت بجلی کا شارٹ فال ختم ہو گیا ہے، رات میں لوڈشیڈنگ جاری۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور ریجن میں عوام کی جانب سے سولر انرجی کے بڑھتے ہوئے استعمال کی وجہ سے دن کے وقت بجلی کا شارٹ فال ختم ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور میں بجلی کی طلب 2300 میگاواٹ ہے اور اتنا ہی کوٹہ دستیاب ہے، جس کے باعث دن کے وقت لوڈشیڈنگ کی ضرورت نہیں پڑ رہی۔
لیسکو ذرائع نے بتایا ہے کہ رات کے وقت بجلی کی طلب 3 ہزار میگا واٹ ہوتی ہے جبکہ کوٹہ 26 سو میگاواٹ ہے، جس کے باعث شہروں میں ایک سے دو گھنٹے اور دیہات میں 4 گھنٹے کی اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔
لیسکو ذرائع کے مطابق توقع ہے کہ چند دنوں میں یہ صورتحال مکمل طور پر بہتر ہو جائے گی۔
واضح رہے کہ سولر انرجی کے استعمال میں اضافہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے اور توانائی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے ایک بہترین حل سمجھا جا رہا ہے۔















