مراد سعید کی نااہلی کے بعد سینیٹ ضمنی انتخاب ملتوی

مراد سعید کی نااہلی کے بعد سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب ملتوی کر دیا گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مراد سعید کی نااہلی، سینیٹ ضمنی انتخاب ملتوی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ تحریک انصاف کے سینیٹر مراد سعید کی نااہلی کے بعد سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب روک دیا ہے۔ یہ ضمنی انتخابات 23 اپریل کو ہونے تھے۔

الیکشن کمیشن میں سماعت کے دوران درخواستگزار جلال خان کے وکیل نے دلائل دیے کہ مراد سعید نے حلف نہیں اٹھایا تھا، اس لئے ان کی نشست کو خالی نہیں قرار دیا جا سکتا۔ انہوں نے الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کی۔

الیکشن کمیشن نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے خالی نشست پر ضمنی انتخاب اگلی سماعت تک روک دیا ہے۔ اگلی سماعت 6 مئی کو مقرر کی گئی ہے۔

مراد سعید کو راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 10 سال کی سزا سنائی تھی، جس کے بعد انہیں آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت نااہل قرار دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ مراد سعید کی نااہلی کے بعد سینیٹ کی نشست خالی ہو گئی تھی، جس پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کیا گیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں