وفاقی حکومت نے درآمدی گاڑیوں پر ڈیوٹی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، نئی آٹو پالیسی 5 سال میں لاگو ہوگی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی حکومت نے درآمدی گاڑیوں پر ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت صنعت و پیداوار نے 5 سال کی آٹو پالیسی تیار کر لی ہے۔ اعلان سے قبل پالیسی کی منظوری آئی ایم ایف سے حاصل کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق آٹو پالیسی میں درآمدی گاڑیوں پر ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز ہے، جبکہ 5 برس میں کسٹم ڈیوٹی 15 فیصد تک لائی جائے گی۔ سیفٹی اسٹینڈرڈز اور لائسنگ کا نظام بھی سخت کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
حتمی ڈرافٹ رواں ماہ کے آخر تک آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف کی منظوری کے بعد پالیسی کو وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان میں گاڑیوں کی درآمد پر بھاری ڈیوٹیز لاگو ہیں، جو مقامی صارفین کے لیے گاڑیاں مہنگی کرتی ہیں۔















