این ہیتھ وے کا ‘انشا اللہ’ کہنا وائرل، مداحوں میں مقبول

این ہیتھ وے کا انٹرویو میں ‘انشا اللہ’ کہنا وائرل ہوگیا، مداحوں نے سراہا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
این ہیتھ وے کا 'انشا اللہ' کہنا وائرل، مداحوں میں مقبول

لاس اینجلس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ این ہیتھ وے اپنے ایک دلچسپ لمحے کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن چکی ہیں۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے گفتگو میں ‘انشا اللہ’ کا لفظ استعمال کیا، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔

این ہیتھ وے، جنہوں نے ‘دی پرنسز ڈائری’ کے ذریعے شہرت پائی، اپنے کیریئر میں کئی بڑی فلموں میں کام کر چکی ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں ‘پیپل میگزین’ کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر بات کی اور بے ساختہ کہا کہ وہ ‘انشا اللہ’ ایک لمبی اور صحت مند زندگی گزارنا چاہتی ہیں۔

اداکارہ کی یہ بات مداحوں کے دلوں کو چھو گئی اور سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔ صارفین نے نہ صرف ان کے انداز کو سراہا بلکہ اسے خوبصورت اور با معنی اظہار قرار دیا۔ کچھ مداحوں نے مزاحیہ انداز میں انہیں ‘بہن این’ کا لقب بھی دے دیا۔

این ہیتھ وے کا یہ سادہ مگر اثر انگیز جملہ لوگوں کے دلوں میں جگہ بنا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انسان یا تو بڑھاپے سے خوفزدہ رہتا ہے یا کم عمری میں زندگی ختم ہونے کے خیال سے، اس لیے زندگی کو مثبت انداز میں قبول کرنا چاہیے۔

یاد رہے کہ این ہیتھ وے کو ‘پیپل میگزین’ نے 2026 کی سب سے خوبصورت اداکارہ قرار دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں