جنگلاتی آگ کے دھواں سے کینسر کے خطرات میں نمایاں اضافہ

جنگلاتی آگ کے دھوئیں میں شامل زہریلے مرکبات کینسر کے خطرات میں اضافہ کر سکتے ہیں، تحقیق میں انکشاف۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
جنگلاتی آگ کا دھواں، کینسر کے خطرات میں نمایاں اضافہ

نیو میکسیکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایک تازہ تحقیق کے مطابق جنگلاتی آگ کے دھوئیں میں سانس لینے سے پھیپھڑوں، بڑی آنت، چھاتی، مثانے اور خون کے کینسر کے خطرے میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

تحقیق کی سربراہ شینژین وو نے بتایا کہ جنگلاتی آگ کے دھوئیں میں زہریلے مرکبات شامل ہوتے ہیں، جن میں کینسر پیدا کرنے والے پولی سائیکلک ایرومیٹک ہائیڈرو کاربنز (Hydrocarbons) بھی شامل ہیں۔

حقیقی زندگی میں اس دھوئیں کے پورے جسم پر اثرات مکمل طور پر واضح نہیں ہیں، خاص طور پر کینسر کے امکانات کے حوالے سے۔

شینژین وو کے مطابق زہریلے اجزاء خون میں شامل ہو کر پورے جسم میں پھیل سکتے ہیں، جس سے کئی حیاتیاتی نظام متاثر ہوتے ہیں اور کینسر کے بننے کے عمل میں تیزی آتی ہے۔

واضح رہے کہ یہ نتائج AACR اینول میٹنگ 2026 میں پیش کی گئی تحقیق میں سامنے آئے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں