سندھ کے نجی اسکولوں میں مخصوص دکانوں سے خریداری پر پابندی

سندھ کے نجی اسکولوں میں درسی کتب، یونیفارم اور اسٹیشنری کی مخصوص دکانوں سے خریداری پر پابندی لگا دی گئی ہے، والدین کو خود مختاری حاصل ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سندھ، نجی اسکولوں میں مخصوص دکانوں سے خریداری پر پابندی

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نجی اسکولوں کے طلبا کے والدین کو بڑا ریلیف ملا ہے، محکمہ تعلیم سندھ نے اسکولوں میں مخصوص دکانوں سے خریداری پر پابندی لگا دی ہے۔

محکمہ تعلیم و خواندگی سندھ نے صوبے بھر کے نجی اسکولوں میں درسی کتب، یونیفارم اور اسٹیشنری کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کی ہے۔ اس اقدام سے والدین خود مختار ہوں گے کہ وہ کہاں سے خریداری کریں۔

محکمہ تعلیم کے نوٹیفکیشن کے مطابق اسکولوں کو تعلیمی سال کے آغاز پر کتابوں اور اسٹیشنری کی مکمل فہرست فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ والدین خود مارکیٹ سے خریداری کریں۔

اسکول کے مخصوص مونوگرام یا لوگو والی نوٹ بکس خریدنے کی شرط بھی غیر قانونی قرار دی گئی ہے۔ اسکول کے اندر کسی قسم کا اسٹال یا دکان لگا کر اشیاء بیچنا اب قانوناً جرم ہوگا۔

واضح رہے کہ یہ اقدام والدین کو مالی بوجھ سے نجات دلانے کے لیے کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے بھی والدین کو مخصوص دکانوں سے خریداری پر مجبور کیا جاتا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں