سوئیڈن کا تعلیمی نظام میں روایتی کتابوں کی واپسی کا فیصلہ

سوئیڈن نے اسکولوں میں روایتی کتابوں کی طرف واپسی کا فیصلہ کیا ہے، ڈیجیٹل لرننگ کم کرنے کے لیے نئی مہم شروع کر دی گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سوئیڈن، تعلیمی نظام میں روایتی کتابوں کی واپسی کا فیصلہ

سٹاک ہوم: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سوئیڈن نے تعلیمی پالیسی میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے روایتی کتابوں کی طرف واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کے تحت اسکولوں میں ڈیجیٹل لرننگ کو کم کیا جا رہا ہے۔

اس پالیسی کے مطابق، "اسکرین سے پیپر تک” مہم شروع کی گئی ہے۔ اس مہم کے تحت پری اسکولز میں ڈیجیٹل آلات کا استعمال بند کر دیا گیا ہے، اور بچوں کو ٹیبلٹس نہیں دیے جا رہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی سے طلبہ کی بنیادی تعلیم بہتر ہوگی۔ تاہم، کچھ ٹیک ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ڈیجیٹل مہارتوں میں کمی ممکنہ طور پر روزگار اور معیشت پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔

یہ فیصلہ اس لیے اہم ہے کہ اس سے طلبہ کی تعلیم میں توازن قائم ہوگا۔ کتابوں اور قلم کے استعمال سے بچوں کی یادداشت اور سیکھنے کی صلاحیت میں بہتری آئے گی۔

واضح رہے کہ سوئیڈن میں حالیہ برسوں میں ڈیجیٹل لرننگ کا رجحان بڑھ رہا تھا۔ مگر اس نئی پالیسی کے تحت روایتی طریقوں کو دوبارہ فروغ دیا جا رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں